پشاور: (دنیا نیوز) ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی یے جبکہ اس حوالے سے جلسے و جلوس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دیرلوئر، اپر دیر، چترال، سوات، شانگلہ اور بونیر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، ہڑتال کے باعث سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صدر انجمن تاجران حاجی انور الدین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر کسی قسم کے سیلز ٹیکس کا کوئی جواز نہیں بنتا، ملاکنڈ ڈویژن دہشتگردی، سیلاب، زلزلے اور بدامنی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، کسی قسم کے ٹیکس کا نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
انجمن تاجران کے مطابق تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔