اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا سے جلد مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری آئے گی۔
دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا میں تجارتی مذاکرات کے دوران اہم ملاقاتوں میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو امریکی انتظامیہ نے سراہا ہے۔
امریکا کے دورہ سے واپسی پر وزیرخزانہ نے بتایا کہ درست سمت میں بڑ ھ رہے ہیں جس کے جلد مثبت نتائج ملیں گے، امریکا سے باہمی مذاکرات کی کامیابی ملک کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جن سے معیشت میں بہتری آئے، امریکا سے مذاکرات باہمی بنیادوں پر کامیاب ہونے پر خوش ہیں۔