اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34فیصد کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ڈیزل 1.06 فیصد، انڈے0.91 فیصد، بیف 0.42 فیصد مہنگا ہوا، سگریٹ،لکڑی اور انرجی سیوربھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر23.11 اور چکن 12.74فیصد سستا ہوا، کیلے5.07 فیصد ، آٹا 2.60 اور پیاز1.17فیصد سستے ہوئے، پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں6.21 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 14اشیا سستی اور19 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں، مہنگائی میں11 ستمبرکو ختم ہفتےکےدوران 0.02فیصدکی کمی ہوئی تھی۔