آئی ایم ایف کی شرط، امپورٹڈ گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

Published On 01 October,2025 10:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر امپورٹڈ گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

امپورٹڈ گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق آج ہی سے نافذ العمل ہوگیا۔