کراچی: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات پاکستان نے معیشت کا اہم ڈیٹا جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 16 فیصد اور سالانہ 46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 3 ارب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، ستمبر 2024 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔
ستمبر 2025 میں برآمدات میں ماہانہ 3.6 فیصد اضافہ اور سالانہ 11.70 فیصد کمی ہوئی، ستمبر 2025 میں برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدی بل میں ماہانہ 10 فیصد اور سالانہ 14 فیصد کا اضافہ ہوا اور درآمدی بل 5 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا، ستمبر 2024 میں درآمدی بل 5 ارب 12 کروڑ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9ارب 36 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 3.8 فیصد کمی سے 7.60 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدی بل 13.5 فیصد اضافےسے 16 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگیا۔