واشنگٹن: (ویب ڈیسک) کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں اضافے کے بعد کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد وہ 500 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایک موقع پر ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت 501 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو پھر بعد میں کچھ کم ہو کر 499 ارب ڈالر ہو گئی۔
حالیہ کچھ عرصے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کے علاوہ راکٹ کمپنی سپیس ایکس، انٹیلی جنس سٹارٹ اپ ایکس اے آئی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر ایلون مسک کی پوزیشن اور بھی مستحکم ہوئی ہے اور عالمی سطح اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں وہ اپنے حریفوں سے کافی آگے ہیں۔
فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق اوریکل کمپنی کے بانی اور دوسرے نمبر پر دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلسین کی دولت کی مالیت 350 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے، گزذشتہ ماہ ایلون مسک کچھ دیر کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص کے اعزاز سے اُس وقت محروم ہو گئے تھے جب اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے کچھ دیر کے لیے یہ عہدہ ان سے چھین لیا۔
بلوم برگ کی ارب پتی انڈیکس کے مطابق دن ایلیسن کی دولت بڑھ کر 393 ارب ڈالر ہو گئی تھی جبکہ ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت 385 ارب ڈالر لگائی جاتی ہے، لیکن پھر لیری ایلسین کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کچھ کمی آئی۔ یوں دنیا کے سب سے امیر شخص ایک بار پھر ایلون مسک بن گئے۔
مسک کی دولت کا بہت بڑا حصہ ٹیسلا پر مشتمل ہے جس کے 12 فیصد شیئرز اُن کے پاس ہیں، ٹیسلا کے حصص میں تیزی سے آضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز نیو یارک میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ٹیسلا کے حصص میں سے زائد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس کی قیمت 20 فیصد تک بڑھی ہے۔
ٹرمپ حکومت سے علیحدگی کے بعد سرمایہ کاروں کا رجحان ایلون مسک کی کمپنیوں میں بڑھا ہے۔