اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پٹرولیم کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔
ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور ماڑی انرجیز کے ایم ڈی فہیم حیدر ملاقات میں موجود تھے۔
سی ای او امریکن انرجی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انرجی کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں، ہائی کاربیکس امریکن انرجی، ماڑی انرجیز اور فاطمہ پٹرولیم کے درمیان نئی شراکت سے پشاور بلاک میں ایکسپلوریشن فعال ہو گی۔
پیرس اون تھینک کا کہنا تھا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی پشاور کے علاوہ تین دیگر بلاکس پر بھی کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے، فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے شراکت داری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ طویل مدتی پائیداری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پٹرولیم کنسیشنز میں اصلاحات انڈسٹری ماہرین کی مشاورت سے کریں گے، اس اقدام سے موثر، شفاف اور سرمایہ کاری دوست ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔