کراچی: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے صوبہ سندھ میں گیس و خام تیل کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔
دریافت صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسم ایسٹ 1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔
او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور نئی دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہوگی۔
کنویں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی گئی تھی، کنویں کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک کی گئی۔
کمپنی نے پی ایس ایکس کو خط میں بتایا کہ دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ بھی کامیابی سے مکمل کئے گئے، نئی دریافت توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ہوگی جبکہ ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزروز میں اضافہ ہوگا۔