اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فیصد پر لانے کیلئے پر عزم ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فی الحال اضافی ٹیکس اقدامات نہیں لے رہے، عدالتوں میں کئی ٹیکس مقدمات زیر التواء ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان مقدمات سے ٹیکس وصولیوں کا امکان ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ جتنی بات ہوئی ہے وہ مثبت رہی ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فیصد پر لانے کیلئے پر عزم ہیں۔