لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم سرفراز کو 5 سال بعد بری کر دیا، عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی پھانسی کی سزا کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے میچ نہ ہونے پر شک کا فائدہ ملزم کو دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ غالب مارکیٹ نے 3 اکتوبر 2020 کو خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں سرفراز کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔