پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان اور افغانستان میں تجارت بدستور بند، زمینی رابطے بھی 11 روز سے منقطع رہے۔
طورخم، چمن، غلام خان، خرلاچی، انگور اڈا بارڈر کے ذریعے تجارت معطل رہی، دونوں اطراف ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
اعلیٰ وزارتی حکام کا کہنا ہے دونوں ملکوں کے درمیان 2 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت ہوتی ہے،50 فیصد سے زیادہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان سے ہوتی ہے۔
کوئٹہ سے چمن کے لئے پسنجرٹرین 6 روز کے بعد بحال ہوگئی، پسنجرٹرین چمن میں بارڈر کی صورتحال کی وجہ سے معطل تھی۔



