کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تجارت میں اہم پیشرفت، قومی پرچم بردار شپنگ سروس کا آغاز کر دیا۔
نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کی پاکستان خلیج چائنا شپنگ سروس کے آغاز سے پاکستانی سمندری تجارت میں نیا دور شروع ہو گیا۔
قومی بردار شپنگ سروس کے ذریعے پہلا مال بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، این ایل سی اور اے پی لائن پاکستان کے مشترکہ منصوبے سے پہلی قومی بردارشپنگ سروس کا آغاز ہوا۔
چینی مال بردار جہاز فینگ ہائی 66 ملائیشیا اور چین سے سامان لانے والا پہلا جہاز ہے، چینی مال بردار جہاز کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے ویسٹ ہارف پر لنگر انداز ہوا۔
پاکستان خلیج اور چائنا کے درمیان مال بردار جہاز کا ٹرانزٹ روٹ 18 دن پر محیط ہے، پاکستان چین اور خلیج کے مال بردار جہازوں پر 1300 سے زائد کنٹینرز کی گنجائش موجود ہے۔
جہاز پہلے چین کی بندرگاہوں چنگ ڈاؤ، ننگ بو سے ملائیشیا پورٹ کلان سے کراچی اور جبل علی کی بندرگاہوں پر آئے گا۔



