امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں حالیہ بہتری حوصلہ افزا قرار دے دی

Published On 27 October,2025 03:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں حالیہ بہتری حوصلہ افزا قرار دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان سے تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع سفارتی ہدف ہے، پاکستان سے تعاون کو انسداد دہشت گردی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا پاکستان سے اسٹریٹجک تعلقات کے مواقع دیکھ رہا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں، پاکستان سے تعلقات باہمی مفادات کی بنیاد پر بڑھا رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تعلقات کا نئی دہلی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے پاک امریکا تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔