نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ہریکین سینٹر نے وارننگ دی ہے کہ سمندری طوفان میلیسا تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
اپنے جاری پیغام میں امریکی ہریکین سینٹر نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ طوفان میلیسا سے شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے، سمندری طوفان کیٹیگری 4 میں داخل ہوچکا اور اس وقت کیوبا سے امریکہ کی جانب رخ اختیار کر گیا ہے۔
اس سے قبل بھی یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر نے طوفان کے خطرناک صورت اختیار کرنے سے متعلق وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ طوفان کے باعث ڈومینکن ری پبلک میں بارشوں سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی جبکہ کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے۔



