اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بٹ کوائن کی قیمت 7 ماہ میں پہلی بار 92 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن 91588 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو ایک ہی دن میں 3.3 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے جبکہ اس دوران ٹریڈنگ والیوم دوگنا سے زیادہ ہو گیا۔
گزشتہ ایک ہفتے میں بٹ کوائن کی قدر تقریباً 13 فیصد اور 6 اکتوبر سے اب تک 26 فیصد سے زائد گر چکی ہے، جب اس نے 126 ہزار ڈالر سے زیادہ کی نئی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔
تجزیہ کاروں کےمطابق 50 ہفتوں کی ’موونگ ایوریج‘ سے نیچے جانا اور 4 مئی کے بعد پہلی بار 100 ہزار ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت نے مارکیٹ میں احتیاطی رجحان کو مضبوط کر دیا ہے۔
دوسری جانب 4 سالہ سائیکل کے اختتام کی چہ مگوئیوں نے بھی مندی کے تاثر کو بڑھایا ہے۔



