اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون پر بات چیت کی اور بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
امریکی قائم مقام سفیر نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہا، اویس احمد خان نے امریکی سفیر کو پاکستان کے خصوصی صنعتی وزراعت بجلی پیکج بارے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے امریکہ کی آئی ایم ایف اور دیگر ڈیویلپمنٹ پارٹنرزکے ساتھ پاکستان کے بجلی شعبے گروتھ کے حوالے سے موجود رکاوٹوں کو دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکہ انٹرنیشل ڈیویلپمنٹ پارنٹرز کے ساتھ بجلی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ،حال ہی میں انڈسٹری اور زراعت کیلئے اضافی بجلی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے، اضافی بجلی پیکیج گرین فیلڈ انڈسٹری کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت صنعتوں پر پڑنے والے کراس سبسڈی کے بوجھ کا اور اس کے تدارک کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، وفاقی وزیر کی امریکی سرمایہ کاروں کو ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے دورانِ ملاقات بنیادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے مقاصد کے حصول میں امریکی تعاون پر توجہ مرکوز کی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے ترسیلی نظام اورنجکاری کے امور بھی روشنی ڈالی گئی۔
دوسری جانب نیٹلی بیکر نے بجلی کی وزارت کی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کیا، سفیر نے نقصانات میں کمی اور ڈیٹا پر مبنی اقدامات کے ذریعے سرکلر قرضے کے انتظام میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔
علاوہ ازیں امریکی سفیر نے توانائی کے شعبے میں شفافیت اور پائیداری کے لیے حکومت کے عزم کی تعریف کی۔



