کراچی کنگز کا اسلام آباد کے خلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

Last Updated On 16 March,2018 09:03 pm

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آج کا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر کراچی کی ٹیم اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں کنگز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے۔

اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کی صورت میں کراچی اور ملتان کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔ اگر کراچی کی ٹیم 16 یا زائد رنز سے میچ ہارتی ہے تو اس صورت میں ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی گنگز اور ملتان سلطانز اس وقت نو، نو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، لک رانکی، سمت پٹیل اور محمد سمیع یہ میچ نہیں کھیلیں گے ان کی جگہ، سٹیون فن، ظفر گوہر اور والٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز کی طرف سے آج بھی عماد وسیم میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔