اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز شروع سے ہی اچھا نہیں تھا اور اس کے 63 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اننگز میں سب سے نمایاں سکور آصف علی کا تھا جو 34 رن بنا سکے۔ اننگز کے اختتام تک اسلام آباد کی ٹیم صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔
سلام آباد کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین میں جے پی ڈومنی4، ایلکس ہیلز11، مصباح الحق 19 ، حسین طلت ایک رن ، چیڈوک والٹن 21، آصف علی 34، شاداب خان 8، فہیم اشرف 4، ظفر گوہر 3اور اسٹیو فن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ایک بار پھر عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہد آفریدی اور محمد عرفان جونیئر کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ محمد عامر اور ٹائمل ملز کو ملی۔
یاد رہے کہ یہ میچ کراچی کنگز کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کی صورت میں کراچی اور ملتان کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی گنگز اور ملتان سلطانز اس وقت نو، نو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، لک رانکی، سمت پٹیل اور محمد سمیع یہ میچ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ، سٹیون فن، ظفر گوہر اور والٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز کی طرف سے آج بھی عماد وسیم میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔