لاہور (دنیا نیوز ) سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹر شاہ زیب پر چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قومی کرکٹر کو پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ٹیم سے نکالا گیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔
شاہ زیب حسن نے خود پر عائد پابندی کو چیلنج بھی کیا تھا جبکہ پی سی بی نے ان پر پابندی میں اضافے کیلئے ایجوڈیکیٹر کو اپیل دائر کر رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا ۔
شاہ زیب حسن کو میچ فکسنگ کے الزام میں 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔