ایشیاء کپ میں بھارت سے مقابلے کیلئے تیار ہیں، سرفراز احمد

Last Updated On 12 August,2018 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار ایشیا کپ میں بھارت کا سامنا ہو گا، اس کے لئے بھر پور تیاری سے میدان میں اتریں گے، عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں دعوت نامے کا علم نہیں۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ماڈل اسکول میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی، یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد
پہنچے تو بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ کپتان نےبھی ٹیبلوز اور قومی نغموں کو خوب انجوائے کیا۔

سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف پوری تیاری سے میدان میں اترنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے دعوت نامے کا علم نہیں۔