نجم سيٹھی کا پی سی بی کي چيئرمين شپ چھوڑنے کا عندیہ

Last Updated On 11 August,2018 08:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کی چڑیا نے اڑنے کیلئے پرتول لئے، عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی نجم سیٹھی کا استعفی متوقع ہے، کپتان نے پی ایس ایل انتظامیہ کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کر لیا۔

نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی پی سی بی میں بڑے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی استعفی بھجوا دينگے۔

نجم سیٹھی اکتوبر 2013 میں پہلی بار بورڈ کے سربراہ بنے، انہیں دوسری بار 9 اگست 2013ء کو تین سالہ مدت کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کی سربراہی بھی نجم سیٹھی کے پاس ہے۔