لارڈز: (دنیا نیوز) جیمز اینڈرسن لارڈز کے تاریخی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ کی 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، انگلش گیندباز نے 23ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن لارڈز کے تاریخی میدان میں 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے۔ انہوں نے بھارت کے بلے باز مرلی وجے کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ جیمز اینڈرسن نے لارڈز کے میدان پر 23ویں ٹیسٹ میں 100 شکار مکمل کیے۔
@jimmy9 at @HomeOfCricket - what an achievement!#ENGvIND #howzstat pic.twitter.com/X5gkNt3mBc
— ICC (@ICC) August 12, 2018
یاد رہے کہ سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں 166 وکٹیں اڑانے کے عالمی ریکارڈ پر مرلی دھرن کا قبضہ ہے۔ 800 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ بھی سری لنکن آف اسپنر کے نام سے درج ہے۔