کٹھمل کے کاٹنے سے 8 کرکٹرز ہسپتال پہنچ گئے

Last Updated On 05 September,2018 01:39 pm

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) عمران فرحت نے ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ناقص انتظامات کا پول کھول دیا، سابق کپتان مصباح الحق کے بعد کرکٹر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک میچز کے دوران سٹیڈیم میں ناقص انتظامات کیخلاف آواز بلند کر دی۔

انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم کے انتظامات کا پول کھولا گیا ہے۔

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں کھٹمل کے کاٹنے سے ایچ بی ایل ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ہسپتال جا چکے ہیں۔ مصباح الحق نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔