فاسٹ باولر محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں تاریخ ساز پرفارمنس،ایوارڈ سے نوازا گیا

Last Updated On 29 September,2018 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ باولر محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ میں تاریخ ساز پرفارمنس پر ایوارڈ مل گیا، سیزن میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے پر لیسٹر شائر نے اعزاز سے نوازا۔

ٹیسٹ باولر محمد عباس نے انگلش کاونٹی میں دھوم مچا دی، ڈرہم کے خلاف دس اور سیزن میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین باولنگ پرفارمنس کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ محمد عباس کو لیسٹر شائر کاونٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تاریخ ساز باولنگ کارکردگی پر کاؤنٹی محمد عباس کے ساتھ آئندہ سال کا بھی معاہدہ کر چکی ہے اب وہ کاونٹی چیمپئین شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔