ویرات کوہلی کو کیسے آؤٹ کیا جائے؟ وقار یونس نے طریقہ بتا دیا

Last Updated On 03 October,2018 05:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں ایک کمزوری نظر آ گئی ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کوہلی کی بلے بازی میں اب بھی کمزوری پائی جاتی ہے اور گیند بازوں کو اس کمزوری کو جان کر اس کا خوب فائدہ اٹھانا چاہئے۔

پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے کہا کہ’’ ہر ایک بلےباز میں کمزوری ہوتی ہے۔ ویرات کوہلی کئی بار آف اسٹمپ سے باہر پائے گئے ہیں کیونکہ وہ جلدی میں ڈرائیو کرنا پسند کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ گیند بازی پر ہوں تو آپ کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔ بلاشبہ باؤلر ویرات کوہلی کو چیلنج نہیں دے سکتے ہیں۔ تاہم باؤلرز کو اپنے منصوبوں کے ساتھ جمے رہنا ہو گا‘‘۔

 

 

خلیج ٹائمز کے مطابق، وقار یونس نے کہا کہ ’’ سب سے اچھا منصوبہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک آوٹ سوئنگ گیندباز ہیں جو کہ میں بین اقوامی کرکٹ میں ایک تیز گیند باز کے طور پر اپنے دور میں تھا تو شاید میں انہیں آف اسٹمپ سے باہر گیند ڈالوں گا اور ان سے گیند باہر نکالنے کی کوشش کروں گا اور انہیں ڈرائیو کرنے کے لئے مجبور کروں گا ‘‘۔