پاک بھارت کرکٹ معاہدہ کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

Last Updated On 03 October,2018 06:52 pm

دبئی: (دنیا نیوز) پاک بھارت کرکٹ معاہدہ کیس کی 3 روزہ سماعت مکمل ہو گئی، کمیشن سربراہ مائیکل بیلوف نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کیس کی تین روزہ سماعت اختتام پذیر ہو گئی، کمیشن سربراہ مائیکل بیلوف اہم فیصلہ بعد میں سنائیں گے۔ 8 سال میں 6 سیریز کھیلنے سے بھارتی انکار پر پاکستان نے چھ ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا تھا، تین روزہ سماعت میں متنازعہ ایم او یو کے فریقین نجم سیٹھی اور رتناکر شیٹھی پیش ہوئے۔ حکومت کی اجازت نہ ملنے کے بہانے کو ثابت کرنے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف سے سابق وزیر خارجہ سلمان نے بھی اپنا موقف پیش کیا، پاک بھارت کرکٹ معاہدہ کیس کی 3 روزہ سماعت مکمل ہو گئی، کمیشن سربراہ مائیکل بیلوف نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔