لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور میں شامل پلاٹینیم کیٹیگری کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے،
افغان سپنر راشد خان بھی شامل ہو گئے، اے بی ڈی ویلیئرز، کرس لین ، سٹیو سمتھ، برینڈن میکولم پلاٹینیم کیٹگری میں شامل ہیں ۔ کولن منرو، لیوک رونکی ، ڈیوائن براوو، بھی پلاٹینیم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
سنیل نرائن، کیرن پولارڈ، عمران طاہر ،کولن انگرام کو بھی پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں مچل میکلانیگن ، تشارا پریرا اور افغانستان کے راشد خان بھی شامل ہیں۔
سٹار ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل نہیں، گزشتہ برس کسی فرنچائز نے کرس گیل کو منتخب نہیں کیا تھا۔