ورلڈ کپ 2019 ٹرافی کی تقریب ِ رونمائی بد نظمی کا شکار

Last Updated On 04 October,2018 05:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبا نے تصاویر بنوانے کے چکر میں ٹرافی تقریب کو بدنظمی کا شکار کر دیا جسے حفاظت واپس قذافی اسٹیڈیم اور اب واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی کا زندہ دلان کے شہر لاہور میں سفر جاری ہے، واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا گیا، اس سے پہلے ٹرافی کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹری ہوئی جہاں اس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

طلباء ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے ٹوٹ پڑے، پی سی بی اور جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی تھی جو ادھوری ہی ختم کر دی گئی۔ اس موقع پر لیجنڈری مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی یادوں کو تازہ کیا۔