لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ایرون فنچ کپتان ہوں گے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، یہ میچز 24 ، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا گیا، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کرس لین ، گلین میکسویل، میچل اسٹارک نمایاں ہیں۔۔