آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کا کرکٹ امتحان کل سے شروع

Last Updated On 06 October,2018 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں بری کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں امتحان کل سے شروع ہو گا، شاداب خان کی انجری نے ٹیم پاکستان کو دبئی کے میدان میں اترنے سے پہلے زخمی کر دیا، آصف بلال کے ڈیبیو کا قوی امکان ہے۔

تپتے صحرائی میدانوں میں ٹیم پاکستان کا نیا امتحان، ایشیا کپ کی ہاری ٹیم کا آسٹریلیا سے ٹیسٹ کرکٹ میں جوڑ، دبئی میں صبح گیارہ بجے سے ٹیمیں اِن ایکشن ہونگی جس کی تیاریاں مکمل اور پلان بھی فائنل ہے۔ محمد عامر کو آرام دینے، محمد حفیظ کے اچانک ٹیم میں آنے اور گروئن انجری کا شکار ہو جانے والے شاداب خان کے بعد نئے کمبی نیشنز کا امکان ہے، آف اسپنر بلال آصف ٹیسٹ کیپ کے تگڑے امیدوار ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا شکار ہے، کپتان ٹیم پین کی کڑی آزمائش ہو گی، پاکستان اے کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے نیتھن لیون خطرے کا نشان جبکہ سست وکٹوں پر فاسٹ بولر مچل سٹارک اور پیٹر سڈل بھی اپنی مہارت دکھائیں گے۔ یاد رہے پاک آسٹریلیا 23 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں، 12 میں کینگروز جبکہ 6میں شاہینوں کو فتح حاصل ہوئی۔