یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی پریکٹس

Last Updated On 05 October,2018 06:59 pm

دبئی: (دنیا نیوز) دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سیریز کا لوگو بھی جاری کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں جاری ہیں۔ قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کے گرم موسم میں خوب پسینا بہایا۔ کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کیں۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھی خوب پریکٹس کی۔ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون گرین شرٹس کو مشکلات میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں جبکہ کینگروز بلے بازوں بھی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کا لوگو جاری کر دیا۔ پاکستان اے اورآسٹریلیا کا چار روزہ ٹوور میچ آسٹریلوی برابری پر ختم ہوا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ سات اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔