ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے میدان مارلیا ۔ سات بنگلہ دیشی بیٹسمین ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کر پائیں۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 77 رنز ہی بنا پائی ۔ سات بلے باز تو ڈبل فگر کو ہی نہ چھو پائیں۔ پاکستان کی جانب سے نشری سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ قومی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ ناہیدہ خان نے 18 اور کپتان جویریا خان نے 36 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔