لاہور: (دنیا نیوز) ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد 4 ماہ کے لئے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے ، اوپنر پر عائد پابندی گیارہ نومبر کو ختم ہو گی۔
احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے 11 جولائی کو انہیں چارج کرکے معطل کر دیا تھا۔ احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے 11 جولائی کو انہیں چارج کر کے معطل کر دیا تھا۔
احمد شہزاد 10نومبر تک پی سی بی کی جانب سے منظور شدہ کسی بھی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔