لاہور (دنیا نیوز ) قومی آل راؤنڈر بلال آصف ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے دو سو تینتسویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ تینتیس سال کے بلال آصف کے لیے دبئی کا میدان یادگار بن گیا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیپ مل گئی۔
آل راؤنڈر پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دو سو تینتیسویں کرکٹر بن گئے ہیں
بلال آصف سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور اسی ریجن سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا
تیئس فرسٹ کلاس میچز میں سات سو چھتیس رنز بنائے جس میں دو سنچریز اور دو ہی ففٹیز شامل جبکہ انسٹھ وکٹیں بھی ان کی ریکارڈ بُک کا حصہ ہیں
بلال آصف نے تین اکتوبر دوہزار پندرہ کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، تین میچز میں چالیس رنز جوڑے اور پانچ شکار کیے
رواں سال وہ فہیم اشرف، امام الحق اور عثمان صلاح الدین کے بعد ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں