دبئی ٹیسٹ :محمد حفیظ کی آسٹریلیا کیخلاف سنچری مکمل

Last Updated On 07 October,2018 03:21 pm

دبئی (دنیا نیوز ) پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے میچ کا پہلا سیشن انتہائی اہم ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم میں آج کے میچ کے لئے محمد حفیظ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کچھ عرصہ سے اپنی خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ کیلئے تیار کی جانے والی پچ بہت اچھی ہے اور میچ کا پہلا سیشن دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی اور ٹیم میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ۔دوسرے اینڈ پر کھڑے امام الحق نے بھی پراعتماد انداز سے اننگز کو آگے بڑھایا اور اپنے ساتھی اوپنر کا بھرپور ساتھ دیا ، دونوں بلے بازوں نے آسٹریلوی بائولرز کا پراعتماد انداز میں سامنا کیا اور کھل کر سٹروکس کھیلے۔