راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی اننگز 9 وکٹوں پر 649 رنز بنا کر ڈکلیئر، ویسٹ انڈیز کے 94 رنز پر 6 آؤٹ
پرتھوی شاؤ، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجا کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، بھارت ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 649 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، پرتھوی شاؤ 134، ویرات کوہلی 139 جدیجا ناقابل شکست 100رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،بشو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راجکوٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم 94 رنز بناسکی اور اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ شامی نے دو جبکہ ایشون، جدیجا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
چیز27 اور پاؤل 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کو بھارت کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 555 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف 4 وکٹیں باقی ہیں۔