ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی

Last Updated On 16 October,2018 02:55 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل دبئی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ بے جان وکٹ پر کھیلنے جانے والے اس میچ میں بائولرز کو وکٹ سے کوئی مدد نہ مل سکی اور پاکستان آسٹریلیا کے آخری دو بلے بازوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کے باعث یہ میچ بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

پاکستان کی جانب سے آئوٹ ہونے والے پہلے بلے باز محمد حفیظ تھے جو صرف 4 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، آج کے میچ میں وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ، ان کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا اور ان کی جگہ میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تیسرے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے ، چوتھے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 0 پر پویلین لوٹ گئے اور پانچویں کھلاڑی بابر اعظم بھی صفر پر ہی پویلین واپس آگئے۔

اس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرنا شروع کر دی۔دونوں بلے بازوں نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں اور وکٹ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروکس کھیلے۔