تیسرے ون ڈے میں فتح ، بنگلہ دیش کا زمباوے کیخلاف وائٹ واش

Last Updated On 27 October,2018 08:52 pm

چٹاگانگ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 286 رنز بنائے ۔ سین ولیمز نے 129کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹیلر 75، سکندر رضا 40 اور مور 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ نظم الاسلام 2 جبکہ ابوحیدر اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بنگلہ دیش نے امرالقیس اور سومیا سرکار کی سنچریوں کی بدولت ہدف 42.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ امرالقیس نے 115 جبکہ سومیا سرکار نے 117سکور بنائے ۔ مشفیق الرحیم 28 اور محمد متھن 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ زمبابوے کی جانب سے جارویس، ویلنگٹن مساکاذا اور ہیملٹن مساکاذا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاندار اننگز کھیلنے پر سومیا سرکار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔