لاہور: (دنیا نیوز) سابق گگلی ماسٹر آئندہ ماہ میں کیربیئن ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
ویسٹ انڈین کرکٹرز اب مشتاق احمد سے کرکٹ کے گر سیکھیں گے۔ سابق پاکستانی لیگ اسپنر کیربیئن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔ سابق گگلی ماسٹر آئندہ ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اس سے قبل مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ کوچ تعینات تھے۔ وہ انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔ اڑتالیس سالہ مشتاق احمد کو باون ٹیسٹ میچز میں ایک سو پچاسی شکار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔