ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Last Updated On 24 October,2018 09:32 pm

آندھرا پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بین الاقوامی ون ڈے میچز میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ویرات کوہلی نے ون ڈے میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 81 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

کوہلی نے 205 ون ڈے اننگز میں 10 ہزار کا ہدف عبور کیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 259 اور سابق کپتان سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ اس فہرست میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق 12 ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 299 ون ڈے اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔