فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی نے عرب ٹی وی سے تفصیلات طلب کر لیں

Last Updated On 22 October,2018 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ اسکینڈل سے آنے والے بھونچال نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی ہلا کر رکھ دیا، حکام نے عرب ٹی وی سے مبینہ میچز اور کھلاڑیوں کی تفصیل مانگ لی ہے.۔

رب ٹی وی الجزیرہ کے فکسنگ اسکینڈل انکشاف پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی وی انتظامیہ سے مبینہ میچز اور کرکٹر کی تفصیلات مانگ لیں۔ ٹی وی نے پاکستان کے تین میچز اور ایک کرکٹر کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ 

اس سے پہلے آئی سی سی نے بھی فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کرنے کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی بکی انیل منور کو تلاش کرنے کی اپیل کر دی تھی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق دو ہزار گیارہ اور بارہ کے دوران پندرہ انٹرنیشنل میچز میں چھبیس بار فکسنگ کا انکشاف کیا تھا۔ صرف میچز کے مبینہ پول نہیں کھولے بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، سریش رائنا اور بالا جی، پاکستانی عمر اکمل سمیت آسٹریلیا اور بابائے کرکٹ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا بھی نام لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے جن دو ٹیسٹ سمیت تین میچز کا ٹی وی رپورٹ میں ذکر ہے، وہ گرین شرٹس نے جیتے تھے۔