لاہور: (دنیا نیوز) نوجوان باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز چیلنج سمجھ کر کھیلی، کاؤنٹی کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا، وہ پاکستان کیلئے ہر فارمیٹ کھیلنے کو تیار ہیں، فاسٹ باؤلر کی دنیا نیوز کے پروگرام کرکٹ دیوانگی میں گفتگو
محمد عباس کا دنیا نیوز کے پروگرام ’’کرکٹ دیوانگی‘‘ میں گفتگو لرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریزجتوانے کا پہلے ہی سوچ رکھا تھا، وہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
کاؤنٹی کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا، ٹیم انتظامیہ جس فارمیٹ میں بھی موقع دے گی، وہ کھیلنے کو تیار ہیں۔ محمد عباس نے بیٹی کی پیدائش کو رحمت قرار دیا اور کہا کہ اب تک جتنی ٹیسٹ سیریز کھیلیں، وہ سب میں ہی ٹاپ رہے۔