لاہور(دنیا نیوز ) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی پوزیشن میں تنزلی ہوئی ہے ، کینگروز ٹیم تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی لیکن پاکستان سے شکست کے بعد اس کی دو درجے تنزلی ہوگئی ہے۔ اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے معمولی فرق سے آگے ہے ۔
نئی رینکنگ کے مطابق انڈیا پہلی ،جنوبی افریقہ دوسری ، انگلینڈ تیسری ، نیوزی لینڈ چوتھی، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔