ابوظہبی (دنیا نیوز ) ابوظہبی ٹیسٹ میں سینئر بیٹسمین اظہر علی اپنی لاپرواہی سے رن آؤٹ ہو گئے، چوکا سمجھ کر خوش گپیوں میں مصروف کھلاڑی کو وکٹ کیپر نے پویلین واپس بھیج دیا، اسی میچ میں آسٹریلیا کے لبسچین کی وکٹ بھی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز برتری حاصل کیے پاکستانی بلے باز نے انتہائی نان پروفیشنل رویہ دکھایا، وکٹ پر ڈٹ جانے والے بیٹسمین اظہر علی نے اپنی شارٹ کو چوکا سمجھ لیا۔ باؤنڈری لائن پر ڈائیو لگا کر گیند کو روکنے اور پھر تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے شارٹ کو چوکا سمجھ کر پِچ کے درمیان ساتھی بیٹسمین اسد شفیق کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف اظہر علی کو رن آؤٹ کر دیا۔
اسی میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی بیٹسمین مارنس لبوسچین بھی اپنی غفلت کی وجہ سے آؤٹ ہوئے، ان کا بلا تو کریز میں تھا لیکن ہوا میں جس پر تھرڈ امپائر نے انہیں میدان بدر کیا۔
اسی طرح دو ہزار سولہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد عامر نے بائولر کو شارٹ لگا کر اسے چھکا سمجھ لیا، فیلڈر روسٹن چیز نے چھکا بچا کر کیچ تو گرا دیا لیکن بروقت تھرو کر کے بیٹسمین کو رن آؤٹ کر دیا۔