کوالالمپور : (دنیا نیوز) آسٹریلوی خواتین کرکٹرز نے مردوں کی آسٹریلوی ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا، آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا نے مسلسل دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی۔
کوالالمپور میں جاری آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل ہوئیں، آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوور میں 273 رنز بنائے۔ کپتان لیننگ ایک سو چوبیس رنز کی سپر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئیں، نشرہ سندھو تین اور ڈیانا بیگ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کو بائیس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، ایک سو اکیس پر چھٹی اور صرف دو رنز کے اضافے پر پوری ٹیم چالیس اعشاریہ ایک اوور میں پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر ناہیدہ خان کے چھیاسٹھ رنز بھی بے کار گئے۔ مسلسل دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کر نے کے ساتھ ہی آسٹریلوی خواتین نے میل ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا۔