کرکٹ ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ

Last Updated On 22 October,2018 09:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مہمان کرکٹرز نے پرچم کشائی کی تقریب دیکھی، رینجر اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، لیفٹنٹ کرنل عثمان کو اپنی کرکٹ شرٹ بھی پیش کی۔

زندہ دلان کے شہر لاہور میں آئے مالدیپ کرکٹرز نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پرچم کشائی کی پرجوش تقریب بھی دیکھی۔ اس موقع پر مہمان کرکٹرز نے رینجر اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ لیفٹینٹ کرنل محمد عثمان کو یادگیری کے طور پر مہمان کرکٹر نے اپنی شرٹ بھی پیش کی۔