وشاکھا پٹنم: (ویب ڈیسک) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ٹائی ہو گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 321رنز اسکور کیے، کپتان کوہلی نے 157 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواباً ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 321 رنز ہی بنا سکی۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 14 اور چھٹی گیند پر چھکے کی ضرورت تھی لیکن شائی ہوپ چوکا لگا پائے، جس سے اسکور برابر اور میچ ٹائی ہو گیا، شائی ہوپ 123 پر ناٹ آؤٹ رہے، شمرون ہٹمائر نے94 کی اننگز کھیلی، مہمان الیون نے اپنی اننگز میں یکساں طور پر 7 وکٹ پر321رنز بنائے، کلدیپ یادیو نے 3 شکار کیے۔
اس سے قبل میزبان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 321رنز اسکور کیے،کپتان کوہلی نے 157 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، امباتی رائیڈو73 اور شیکھردھون 29رنز بناکر نمایاں رہے، ایشلے نرس اور اوبیڈ میک کوئے نے 2،2 وکٹیں لیں۔