لاہور:(ویب ڈیسک) پی سی بی نے آئی سی سی کو پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پر طنزیہ ٹوئٹ کا کرارا جواب دے ڈالا۔ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کو (ٹک بسکٹ) کی جانب سے اسپانسر کیا گیا جس کے باعث سیریز کی ٹرافی پر بھی بسکٹ کا ڈیزائن بنایا گیا جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے طنزیہ انداز میں رد عمل دیا۔
پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹک بسکٹ کے ڈیزائن والی ٹرافی پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بذریعہ میم طنز کیا تھا۔ اس ٹوئیٹ میں آئی سی سی نے دو تصاویر شیئر کیں تھیں، جن میں سے ایک میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد، آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کے ساتھ بسکٹ ٹرافی پکڑے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ جون 2017 میں جیتی گئی چیمپینئز ٹرافی کے ساتھ پوز بنائے کھڑے ہیں۔ اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں آئی سی سی نے لکھا تھا، بسکٹ دینے اور لینے کا ایک بالکل نیا انداز ۔
You vs the trophy she told you not to worry about. pic.twitter.com/DUGWKWFTbE
— ICC (@ICC) October 23, 2018
آئی سی سی کے اس طنز پر پہلے تو پی سی بی نے کچھ زیادہ پرواہ نہیں کی، لیکن گذشتہ روز آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخر آئی سی سی کو جواب دے ہی ڈالا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کی ٹوئیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، کسے پرواہ ہے؟ دونوں ٹرافیاں ہی ہماری ہیں ۔ ساتھ ہی پی سی بی نے ہیش ٹیگ کے ذریعے پاکستان کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی جتا دیا۔
Dear @ICC Who cares?
— PCB Official (@TheRealPCB) October 26, 2018
Both are ours! #PAKvAUS #NumberOneT20ITeam https://t.co/wVmXPf9ywQ
واضح رہے کہ گزشتہ روز تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے