دبئی: (سپورٹس ڈیسک) قومی بلے باز شعیب ملک ٹی 20 میں مجموعی رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔
انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں 18رنز بناکر نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کے 2140رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب ملک نے 105میچز میں 2153رنز بنالئے ہیں ،75ان کا بہترین سکور رہا اورانہوں نے 7 نصف سنچریاں سکور کیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بناکر پہلے نمبر پر ہیں۔ شعیب ملک نے ٹی 20میچز میں 59چھکے اور 174چوکے لگائے اور 42کیچز پکڑے ۔22.57کی اوسط سے 28وکٹیں بھی حاصل کیں۔