کولمبو: (ویب ڈیسک) سابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو گرفتار کر لیا گیا۔
سری لنکا میں صدر سری سینا کی جانب سے وزیر اعظم کو برطرف کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، گزشتہ روز سری لنکا میں برطرف کئے جانے والے وزیر پیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر پٹرولیم رانا ٹنگا کی سرکاری دفتر آمد پر مظاہرین نے گھیراؤ کیا تو وزیر پٹرولیم کے گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ رانا ٹنگا کو دو روز قبل صدر میتھری پالا نے وزیراعظم کی تعیناتی کے بعد کابینہ تحلیل ہونے پر گزشتہ روز برطرف کر دیا تھا۔
رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکانے1996میں عالمی کپ جیتے تھے ۔